جب ہم کہیں سفر travelling پر نکل جاتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ہماری زمین بہت ہی بڑی ہے۔۔۔ لیکن یہ صرف ہمیں ہی بڑی نظر آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقيقت میں یونیورس میں زمین کی کوٸی اوقات نہیں ہے۔۔۔ بلکہ "یونیورس" میں اس کی اوقات ریت کے ایک ذرے سے بھی کم ہے۔۔۔ کیونکہ کاٸنات میں بڑے بڑے بڑے "سپر کلسٹرزر" کی کوٸی اوقات نہیں ہے زمین اور نظام شمسی تو بہت دور کی بات ہے۔ ذیل میں جو "تصویر" آپ دیکھ رہے ہیں، یہ ہماری زمین کی تصویر ہے۔ زمین کی یہ تصویر "واجر وان" نے 14 فروری 1990 کو 6 بلین کلومیٹر کے فاصلے سے لی گئی تھی۔ زمین کی اس تصویر کو پیل بلیو ڈاٹ بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں زمین ایک dot کی مانند ہی نظر آرہی ہے۔ زمین اگر چہ بظاہر سائز میں لامحدود دکھائی دیتی ہے۔ لیکن اپنے ارد گرد موجود خلا "SPACE" کی وسعت کے مقابلے میں ریت کے ایک ذرے سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا، جب کہ روشنی کی جو شعائیں نظر آتی ہیں۔۔۔ وہ دراصل واجر وان کیمرے کی آپٹکس اور سورج کی روشنی کا نتیجہ ہیں۔۔۔ زمین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی۔ جب وائجر وان اپنا بنیادی مشن مکمل...
Posts
Showing posts from April, 2023
دس لاکھ سال بعد انسان کیسا نظر آئے گا
- Get link
- X
- Other Apps
دس لاکھ سال بعد انسان کیسا نظر آئے گا _______ کیا ہماری آنے والی نسلیں ایسے نیم کمپیوٹر قسم کی انسان ہوں گی جن کے جسموں میں ہائی ٹیک پرزے، دوبارہ لگ سکنے کے قابل ٹانگیں اور بازو، اور کسی کیمرے جیسی آنکھیں ہوں گی؟ کیا انسان حیاتیاتی اور مصنوعی زندگی کے درمیان کی کوئی چیز بن جائیں گے یا ہم چھوٹے، یا مزید لمبے، پتلے یا موٹے ہو جائیں گے یا ہمارے چہرے کے خطوط بالکل الگ انداز اختیار کر لیں گے؟ ظاہر ہے کہ ہم ابھی یہ سب نہیں جانتے مگر اس سوال پر غور کرنے سے قبل ہمیں 10 لاکھ سال قبل جا کر دیکھنا ہو گا کہ انسان اس وقت کیسے نظر آتے تھے سب سے پہلی بات، اس وقت انسانوں کی ہماری نوع یعنی ہومو سیپیئنز موجود نہیں تھے بلکہ کئی مختلف انواع تھیں جن میں ہومو ہائیڈلبرگینسس کا نام سب سے نمایاں ہے اس کی ہومو ایریکٹس اور جدید انسانوں کے ساتھ کافی مماثلت تھی مگر اس کی جسمانی ساخت بعد میں آنے والے نیئنڈرتھل سے کہیں قدیم تھی گذشتہ 10 ہزار برس میں انسانوں نے خود کو کئی تبدیلیوں کے حساب سے ڈھالا ہے زرعی اندازِ زندگی اور خوراک کی فراوانی نے ایسے طبی مسائل کو جنم دیا جنھیں حل کرنے کے لیے ہم نے سائنس کا سہارا لی...
دل کا Valve کیوں بند ھوتا ہے ، اور یہ valve کیا چیز ھوتی ہے.
- Get link
- X
- Other Apps
دل کا Valve کیوں بند ھوتا ہے ، اور یہ valve کیا چیز ھوتی ہے...؟ جواب۔دیکھیں، ہمارے دل کا کام جسم کو خون پمپ کرنا ہے، خون پھپھڑوں سے آکسیجن لیتا ہے اور پورے جسم میں سپلائی کرتا ہے۔ اس دوران جسم سے کاربن ڈائی آکسائڈ لیتا ہے اور پھر سے پھیپڑوں سے آکر کاربن ڈائی آکسائڈ کو خارج کرتا ہے اور آکسیجن لیتا ہے۔ خون کے اس سفر کے پیچھے دل کا دھکا ہوتا ہے۔ دل کے چار چیمبر ہوتے ہیں، ہم ان کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے، یہ چاروں چیمبرز خون سٹور کرتے ہیں اور خون کو آگے پمپ کرتے ہیں، جسم میں بھی اور پھپھڑوں میں بھی۔ ان چیمبرز میں جہاں سے خون داخل ہوتا ہے اور جہاں سے خون نکلتا ہے، وہاں خاص دروازے ہوتے ہیں جنہیں valves کہا جاتا ہے، چار valves ہوتے ہیں، جو دل کی حرکت کے دوران کھلتے اور بند ہوتے ہیں، valve کا کام خون کے backflow کو روکنا ہوتا ہے، یعنی خون ایک چیمبر سے اگلے چیمبر یا کسی نالی میں گیا ہے تو وہاں سے واپس پچھلے چیمبر میں نہ آئے۔ اب valve میں دو طرح کی خرابی آتی ہے، ایک یہ کہ valve ڈھیلا پڑ گیا ہے اور خون کے backflow کو ٹھیک طریقے سے نہیں روک رہا، اس مسلے کو valve regurgitation یا leaky hea...
سائنسدانوں نے ایک نئی چھوٹی نگلنے کے قابل بائیو بیٹری تیار کی ہے جو ایک صدی یا اس سے زیادہ عرصے تک طاقت فراہم کر سکتی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
سائنسدانوں نے ایک نئی چھوٹی نگلنے کے قابل بائیو بیٹری تیار کی ہے جو ایک صدی یا اس سے زیادہ عرصے تک طاقت فراہم کر سکتی ہے۔ عثمان مرتضیٰ سے سائنسدانوں نے ایک نئی بایو بیٹری تیار کی ہے جو طبی آلات اور دیگر چھوٹے الیکٹرانک آلات کو طاقت دینے کے بارے میں ہمارے سوچنے کے انداز میں انقلاب لا سکتی ہے۔ یہ چھوٹی، نگلنے کے قابل بیٹری کو انسانی جسم میں استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ایک صدی یا اس سے زیادہ تک طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بائیو بیٹری کو میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے محققین کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے اور یہ مکمل طور پر غیر زہریلے مواد سے بنی ہے۔ اسے نگلنے کے لیے کافی چھوٹا ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اسے میڈیکل امپلانٹس اور دیگر آلات میں استعمال کرنے کے لیے مثالی بناتا ہے جنہیں جسم کے اندر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بائیو بیٹری جسم کے اپنے میٹابولزم سے پیدا ہونے والی توانائی کو بروئے کار لا کر کام کرتی ہے۔ اس میں لیتھیم یا سوڈیم سے بنا ایک اینوڈ اور ایک خاص مواد سے بنا کیتھوڈ ہوتا ہے جو جسم میں آکسیجن کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بیٹری ...
الیکٹرک شاک لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر:
- Get link
- X
- Other Apps
الیکٹرک شاک لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر: 1۔ اطمینان کرلیں کہ مضروب ابھی تک برقی رو کے ساتھ چمٹا ہوا تو نہیں۔ اگر ہاں تو برقی رو فورا منقطع کردیں یا مضروب کو برقی رو سے ہٹا لیں۔ اس دوران اپنی حفاظت کو مقدم رکھیں بصورت دیگر مضروب کی مدد کرنے کی بجائے آپ خود مدد کے شدید طلب گار بن سکتے ہیں۔ 2۔ مضروب کی سانس چیک کریں۔ اگر متوازن چل رہی ہے تو غنیمت اور اگر نہیں چل رہی یا سانس اکھڑ اکھڑ آرہی ہے تو مریض کےلیے مصنوعی تنفس کا بندوبست کریں اور اس میں دیری ہرگز ہرگز نہ کریں۔ اگر مصنوعی تنفس فراہم کرنے کی کوئی مشین موقع پر دستیاب نہیں تو آپ خود آگے بڑھ کر اپنے منہ کے ذریعے مضروب کو مصنوعی سانس مہیا کریں۔ 3۔ مضروب کے جسم پر موجود باہری زخموں کو دیکھیں۔ اگر خون بہ رہا ہے تو کوئی اینٹی سیپٹک بینڈیج لگا کر اسے روکیں۔ کسی ایسے کپڑے سے روکنے کی کوشش نہ کریں جو زخم کے ساتھ چپک کر اسے مزید خراب کردے۔ 4۔ مضروب کو جلد از جلد ہسپتال لے جائیں۔ اگر اسپتال بہت دور ہے تو فوری طور پر نزدیکی میڈکس کے پاس لے جائیں یا کسی ایسے بندے کے پاس لے جائیں جس نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ لے رکھی ہو۔ وہ یقین...
- Get link
- X
- Other Apps
آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما بیگ رکھا دیکھا ہوگا جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے بوتل سے صرف گولیاں نکال کر کھائیں جبکہ اس بیگ کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیا جائے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں- پہلی بات تو یہ اس بیگ کو سلیکا بیگ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے- سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاﺀ کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں- حقیقت یہ ہے کہ سلیگا بیگ کو مختلف کمپنیاں تو اپنی اشیاﺀ کو محقوظ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہی ہیں لیکن آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں- سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جا...
Different types of rains on different planets
- Get link
- X
- Other Apps
پچھلے سال یہ تصویر ہزاروں بار سوشل میڈیا پر شئیر کی گئ تھی، آج کل ایک بار پھر اس کو میں مختلف گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ کیا واقعی ہی مختلف دنیاوں میں ایسی بارشیں ہوتی ہیں؟ کیا نیپچون پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے یا وینس پر تیزاب کی؟ ان سوالوں کے جوابات کیلئے آپ کو پوری پوسٹ پڑھنی ہوگی۔ تیزاب کی بارش: زمین پر بارش کا تصور بہت خوبصورت ہے، ایک انجانی خوشی کا احساس اور مٹی کی بھینی بھینی خوشبو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ مگر وینس پر بارش کا احساس کچھ زیادہ خوش کن نہیں ہے۔ وینس نظام شمسی کا دوسرا سیارہ ہے اور اس کو صحیح معنوں میں ایک جہنم کہا جا سکتا ہے۔ وینس پر کبھی زمین کی طرح کا ماحول تھا، یہاں پر گہرے سمندر تھے مگر پھر زمین کے جڑواں کہلائے جانے والے وینس کے حالات بدلنے شروع ہو گئے اور یہ ایک جہنم میں تبدیل ہو تا گیا اب اس کا درجہ حرارت دن کے وقت 462 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیاہے۔ وینس کا کرہ ہوائی 96.5% کاربن ڈائی آکسائڈ اور باقی 3.5%نائٹروجن گیس پر مشتمل ہے۔ اس کا کرہ ہوائی زمین کی نسبت 93گنا زیادہ گھنا ہے ۔ وینس کی سطح سے 50سے 70کلو میٹر تک گھنے بادل ہیں جس کی وجہ سے ہم خلا سے اس کی...
خواتین کی صحت: اندام نہانی سے متعلق پانچ حقائق جو ہر خاتون کے لیے جاننا ضروری ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
خواتین کی صحت: اندام نہانی سے متعلق پانچ حقائق جو ہر خاتون کے لیے جاننا ضروری ہیں۔ وجائنا سوشل میڈیا پر وجائنا یعنی اندام نہانی کے حوالے سے بہت سی فرضی باتیں مشہور ہیں تاہم اب ایک خاتون نے عورتوں کے اس عضوِ مخصوصہ سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ڈاکٹر جین گنٹر گائناکالوجسٹ یا ماہر امراضِ نسواں ہیں جو گذشتہ 25 برسوں سے امریکہ اور کینیڈا میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ وہ خواتین کی صحت کے حوالے سے کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں اور انھیں ٹوئٹر کی گائناکالوجسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے ان دعوؤں کی شدید مذمت کی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ اندام نہانی میں قیمتی پتھروں سے بنے انڈے رکھنے سے ’ہارمونل توازن، ماہواری کے نظام کو ضابطہ کار میں لانے اور مثانے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘ گنٹر نے ثابت کیا انڈے رکھنے کا عمل نہ تو کسی قدیم چینی روایت کا حصہ ہے اور نہ ہی سائنسی طریقہ کار سے اس عمل کی افادیت کو ثابت کیا جا سکتا ہے۔ گنٹر کی حالیہ کتاب ’دی وجائنا بائیبل‘ متعدد ممالک میں انتہائی مقبول ہوئی ہے۔ یہ کتاب عملی مشوروں سے بھرپور ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی صحت کی دیک...
پیالی میں طوفان [8] ۔ وہیل کا غوطہ
- Get link
- X
- Other Apps
پیالی میں طوفان [8] ۔ وہیل کا غوطہ آخری اور بڑا سانس۔ دم کی آخری حرکت۔ اس دیوہیکل جانور کا اب اس فضا سے یہ آخری رابطہ ہے۔ اس وہیل کو اگلے پینتالیس منٹ کے لئے جو بھی چاہئے، وہ اس کے جسم میں ہے۔ اب شکار کی باری ہے۔ کیا جائنٹ سکوئیڈ، وہ ربڑ جیسے بازوؤں والا اور خوفناک چونچ رکھنا والا دیو، قابو آئے گا؟ اپنے شکار کے لئے وہیل کو سمندر کی ان تاریکیوں میں اترنا ہے جہاں کبھی روشنی نہیں پہنچی۔ عام غوطہ بھی دو سے تین ہزار فٹ کی گہرائی کا ہوتا ہے اور سوا میل کا غوطہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ وہیل کو اس تاریکی میں اپنے سونار پر بھروسہ کرنا ہے۔ جائنٹ سکوئیڈ بے خبر ہے کیونکہ وہ بہرا ہے۔ اس تاریک دنیا میں وہیل کا سب سے قیمتی خزانہ آکسیجن ہے۔ اس سے وہ کیمیکل ری ایکشن ہوں گے جس پر اس کی حرکت اور زندگی کا انحصار ہے لیکن فضا سے حاصل کردہ آکسیجن کا ایک مسئلہ ہے۔ نیچے جاتے ہر گز کے ساتھ پھیپھڑوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ہوا کے مالیکیول پھیپھڑوں سے ٹکراتے ہیں۔ سطح پر اندرونی اور بیرونی دباؤ کا اپنا توازن تھا۔ گہرائی میں بیرونی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پھیپھڑے کی دیوار اندر کی جانب دب رہی ہے۔ ہر بتیس فٹ کے بعد سطح ج...
پیالی میں طوفان (7) ۔ گیس کی خوبصورتی
- Get link
- X
- Other Apps
پیالی میں طوفان (7) ۔ گیس کی خوبصورتی سادگی میں خوبصورتی ہے۔ اور جب پیچیدگی کے پیچھے کارفرما سادگی کی اور خوبصورتی کی سمجھ آئے تو یہ پرلطف احساس ہے۔ گیسوں کے مظاہر ایسے ہی بصری سراب ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم ایٹموں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ مادے کے ہر ننھے ذرے کے باہری حصے میں منفی چارج والے الیکٹرون کا اپنا پیٹرن ہے۔ یہ بھاری مثبت چارج والے نیوکلئیس کے رفیق ہوتے ہیں۔ کیمسٹری ان رفیقوں کی کہانی ہے جو کہ کئی ایٹموں کے درمیان اپنے فرائض بانٹتے ہیں۔ اور بناوٹ تشکیل دیتے ہیں جو کہ ایک طرف کوانٹم دنیا کے سخت قوانین کی پابند ہوتی ہے اور دوسری طرف بھاری بھرکم نیوکلئیس کو بڑے پیٹرن میں ملا دیتے ہیں۔ اس خاص بناوٹ کو مالیکیول کہا جاتا ہے۔ اس فقرے کو لکھتے وقت میں جو ہوا سانس میں اندر لے جا رہا ہوں، اس میں آکسیجن کے ایٹموں کے جوڑے ہیں (ہر جوڑے میں آکسیجن کا ایک مالیکول ہے) جو کہ 900 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نائیٹروجن کے جوڑوں سے ٹکرا رہے ہیں جو کہ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خراماں خراماں جا رہے تھے۔ اور کہیں پر ان کی ٹکر پانی کے ایک ہزار میل فی گھنٹہ والے مالیکیول سے ہو گئی۔ یہ خوفناک حد تک پیچ...
پیالی میں طوفان (6) ۔ پاپ کارن
- Get link
- X
- Other Apps
پیالی میں طوفان (6) ۔ پاپ کارن دھماکہ کسی بھی طرح کا ہو، اچھی چیز نہیں سمجھی جاتی لیکن کچن میں خشک مکئی کے دانوں میں ہوتے چھوٹے چھوٹے دھماکوں کی بات الگ ہے۔ سخت خول والا ہر چھوٹا سے دانہ بہت سی کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، آئرن اور پوٹاشیم کو پیک کر کے رکھے ہوئے ہیں لیکن ہمیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس کی ہیئت میں تبدیلی چاہئے اور یہ انقلابی تنظیمِ نو دھماکے دار طریقے سے ہونی ہے۔ اس کے سخت خول نے اس کے اندر کی نرمی چھپائی ہوئی ہے۔ تیل کو فرائی پین پر گرم کر کے اس میں مکئی کے دانے ڈال کر ڈھکن بند کر دیا ہے۔ اس کے دانے دھیمی سی سرسراہٹ کی آواز نکال رہے ہیں جیسے کچھ ستائے جا رہے ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے کچھ نہ ہو رہا ہو لیکن اندر ایک تماشا شروع ہو چکا ہے۔ ہر دانے کے اندر نئے پودے کی زندگی کا بیج ہے اور اس کے آس پاس غذائیت بھرا اینڈوسپرم۔ یہ اس بیج کی خوراک تھی جس سے اس نے زندگی کے ابتدائی مراحل طے کرنے تھے۔ اس میں چودہ فیصد پانی ہے۔ گرم تیل میں بیٹھے ہوئے دانوں میں پانی بھاپ بننے لگا ہے۔ درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ مالیکیولز کی حرکت تیز سے تیز تر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ یہ باہری خول سے ٹکرا رہے ہ...