شب معراج ،فزکس اور سامی مذاھب کا تصور زماں (تیسرا حصہ)
شب معراج ،فزکس اور سامی مذاھب کا تصور زماں (تیسرا حصہ) #نوٹ:- جو ممبران اس سلسلے پر بلکل نئے ہوں تو براہ کرم پہلے دئے گئے لنک والے تحریروں کو ملاحظہ فرمائیں کیونکہ یہ سلسلہ شب معراج کو سائنسی انداز میں بیان کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے جسکی دو حصے ہوچکی ہے اور انے والے تمام اقسام یہاں سے شیر کی جاے گی:- ✅ثقلی امواج کی دریافت https://netflixofeducation.blogspot.com/2023/05/gravitational-waves.html ✅براق اور ناسا https://netflixofeducation.blogspot.com/2023/05/gravitational-waves.html ________________________________________________ "آئن سٹائن سے بہت پہلے کی بات ہے جب سائنس یہ مانتی تھی کہ کائنات قدیم ہے۔ ٹائم ایبسولیوٹ (مطلق) ہے۔ سپیس (مطلق) ایبسولیوٹ ہے۔ اُس وقت سامی مذاہب (یہودیت، عیسائیت اور اسلام) کے ماننے والے سائنس کی اِس بات سے انکاری تھے اور کبھی کسی مذہبی نے یہ کوشش نہیں کی تھی کہ سائنس کا کائنات کے بارے میں یہ ماننا کہ ’’کائنات قدیم ہے، ازل سے ہے، زمانہ مطلق ہے، مکان مطلق ہے‘‘ وغیرہ کو محض اس لیے تسلیم کر لیا جائے کہ یہ سائنس کہہ رہی ہے۔ اس موضوع پر،فلسفی لائبنز اور بابائ...