الیکٹرک شاک لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر:

الیکٹرک شاک لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر:
1۔ اطمینان کرلیں کہ مضروب ابھی تک برقی رو کے ساتھ چمٹا ہوا تو نہیں۔ اگر ہاں تو برقی رو فورا منقطع کردیں یا مضروب کو برقی رو سے ہٹا لیں۔ اس دوران اپنی حفاظت کو مقدم رکھیں بصورت دیگر مضروب کی مدد کرنے کی بجائے آپ خود مدد کے شدید طلب گار بن سکتے ہیں۔
2۔ مضروب کی سانس چیک کریں۔ اگر متوازن چل رہی ہے تو غنیمت اور اگر نہیں چل رہی یا سانس اکھڑ اکھڑ آرہی ہے تو مریض کےلیے مصنوعی تنفس کا بندوبست کریں اور اس میں دیری ہرگز ہرگز نہ کریں۔ اگر مصنوعی تنفس فراہم کرنے کی کوئی مشین موقع پر دستیاب نہیں تو آپ خود آگے بڑھ کر اپنے منہ کے ذریعے مضروب کو مصنوعی سانس مہیا کریں۔
3۔ مضروب کے جسم پر موجود باہری زخموں کو دیکھیں۔ اگر خون بہ رہا ہے تو کوئی اینٹی سیپٹک بینڈیج لگا کر اسے روکیں۔ کسی ایسے کپڑے سے روکنے کی کوشش نہ کریں جو زخم کے ساتھ چپک کر اسے مزید خراب کردے۔
4۔ مضروب کو جلد از جلد ہسپتال لے جائیں۔ اگر اسپتال بہت دور ہے تو فوری طور پر نزدیکی میڈکس کے پاس لے جائیں یا کسی ایسے بندے کے پاس لے جائیں جس نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ لے رکھی ہو۔ وہ یقینا آپ سے زیادہ اچھے اور بہتر طریقے سے اس ایمرجنسی کو ڈیل کرسکتا ہے۔ بعد میں مکمل چیک اپ کےلیے اسپتال ضرور لے جائیں۔
5۔ مضروب کو کوئی بھی چیز کھلانے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اسے مٹی یا ریت میں زندہ گاڑ دیں۔ یہ سراسر جہالت ہے۔ اس کا ٹکہ برابر فائدہ نہیں، الٹا قیمتی وقت برباد ہوگا اور مضروب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مر بھی سکتا ہے۔
منہ سے مصنوعی تنفس فراہم کرنے کا طریقہ:
مضرورب کو ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﺳﺨﺖ ﺳﻄﺢ ﭘﺮ ﻟﭩﺎﺋﯿﮟ۔ ﺍﺏ ﺁﭖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺘﮭﯿﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻓﯽ ﺳﯿﮑﻨﮉ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺩﺑﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﻮﮌﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ۔ ﮨﺮ ﺗﯿﺲ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﺳﺎﻧﺲ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﭼﮭﻮﮌﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ۔ ﺳﺎﻧﺲ اندر ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﺎﮎ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺳﮯ ﺑﻨﺪ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺗﺎﮨﻢ ﺳﯿﻨﮧ ﺩﺑﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻧﺎﮎ کو ﮐﮭﻼ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ۔ ﯾﮧ ﭘﻮﺭﺍ ﻋﻤﻞ ﮨﺮ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻟﯿﮟ اور ﺟﺐ ﺗﮏ کوئی ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺍﻣﺪﺍﺩ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺋﮯ یہ سلسلہ جاری رکھیں۔



 

Comments

Popular posts from this blog

دماغ کی صلاحیت – قسط: 01

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 01

دماغ کی صلاحیت – قسط: 02