دل کا Valve کیوں بند ھوتا ہے ، اور یہ valve کیا چیز ھوتی ہے.

 دل کا Valve کیوں بند ھوتا ہے ، اور یہ valve کیا چیز ھوتی ہے...؟

جواب۔دیکھیں، ہمارے دل کا کام جسم کو خون پمپ کرنا ہے، خون پھپھڑوں سے آکسیجن لیتا ہے اور پورے جسم میں سپلائی کرتا ہے۔ اس دوران جسم سے کاربن ڈائی آکسائڈ لیتا ہے اور پھر سے پھیپڑوں سے آکر کاربن ڈائی آکسائڈ کو خارج کرتا ہے اور آکسیجن لیتا ہے۔
خون کے اس سفر کے پیچھے دل کا دھکا ہوتا ہے۔ دل کے چار چیمبر ہوتے ہیں، ہم ان کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے، یہ چاروں چیمبرز خون سٹور کرتے ہیں اور خون کو آگے پمپ کرتے ہیں، جسم میں بھی اور پھپھڑوں میں بھی۔ ان چیمبرز میں جہاں سے خون داخل ہوتا ہے اور جہاں سے خون نکلتا ہے، وہاں خاص دروازے ہوتے ہیں جنہیں valves کہا جاتا ہے، چار valves ہوتے ہیں، جو دل کی حرکت کے دوران کھلتے اور بند ہوتے ہیں، valve کا کام خون کے backflow کو روکنا ہوتا ہے، یعنی خون ایک چیمبر سے اگلے چیمبر یا کسی نالی میں گیا ہے تو وہاں سے واپس پچھلے چیمبر میں نہ آئے۔
اب valve میں دو طرح کی خرابی آتی ہے، ایک یہ کہ valve ڈھیلا پڑ گیا ہے اور خون کے backflow کو ٹھیک طریقے سے نہیں روک رہا، اس مسلے کو valve regurgitation یا leaky heart valve کہا جاتا ہے۔
دوسرا مسلہ یہ ہوتا ہے کہ valve ضرورت سے زیادہ ٹائٹ یا تنگ ہوگیا جس وجہ سے خون ایک چیمبر سے اگلے چیمبر میں ٹھیک سے نہیں جارہا اس صورتحال کو heart valve stenosis کہتے ہیں۔
یہ چار valves درجہ ذیل ہیں
1- Tricuspid
2- Bicuspid
3- pulmonary
4- aortic
ان valves کے مسائل کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ پیدائشی نقص، ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر، rheumatic fever اور بہت سی وجوہات۔۔۔
~وارث علی

Comments

Popular posts from this blog

دماغ کی صلاحیت – قسط: 01

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 01

دماغ کی صلاحیت – قسط: 02