پیالی میں طوفان (1) ۔ روزمرہ کی فزکس

 پیالی میں طوفان (1) ۔ روزمرہ کی فزکس

فزکس میں سائز اور وقت کا معکوس تناسب ہے۔ ایک جانب بہت چھوٹی چیزیں اور بہت چھوٹا وقت۔ یہ سب ایٹامک ذرات کی سٹڈی ہے۔ یہاں کوانٹم فزکس کے اصولوں کا راج ہے۔ سرن لیب اور اس طرح کی دوسری درجنوں مشہور تجربہ گاہیں اس پر کام کرتی ہیں۔ جبکہ اس کی دوسری انتہا پر کاسمولوجی ہے، جہاں وقت اور سائز کے سکیل بہت بڑے ہیں۔ یہاں جنرل تھیوری آف ریلیٹیویٹی سب سے اہم ہے۔ یہاں پر ہبل یا جیمز ویب ٹیلی سکوپ جیسے بڑے پراجیکٹ کام کرتے ہیں۔
فزکس کی دونوں انتہائیں بہت گلیمر رکھتی ہیں۔
ان دونوں کے بیچ میں magnitude کے 30 آرڈر ہیں۔ یہ بہت بڑا فاصلہ ہے اور بہت سی فزکس انہیں دو کے بیچ میں ہے۔ ہماری دنیا کے وہ مظاہر جن سے ہمارا روزمرہ کا واسطہ پڑتا ہے، یہیں پر ہیں۔ بلبلے، باجے، چائے کے داغ، دودھ کی ملائی، بادل، ہوائی چکی، آتش فشاں، سمندری طوفان جیسی چیزوں کے پیچھے کام کرتی فزکس یہاں پر ہے۔ اس میں نیوٹن کے حرکت کے قوانین، تھرموڈائنمکس، روٹیشنل ڈائنمکس، وسکوسٹی، سرفس ٹنشن جیسے فزکس کے پیٹرن مل کر کام کرتے ہیں۔
فزکس کی دونوں انتہائیں یعنی کاسمولوجی اور کوانٹم فزکس آسان اس لئے ہیں کہ یہاں پر قوانین بہت سادہ ہیں۔ درمیان والے حصے کی فزکس کے مسائل کی پیچیدگی ان بہت سے قوانین کا آپس میں مل کر عمل کرنا ہے اور اسی وجہ سے فزکس کے سب سے زیادہ غیر حل شدہ مسائل، فزکس میں ہونے والی سب سے زیادہ تحقیق اور اس کی سب سے زیادہ فنڈنگ اس درمیان والے حصے کے متعلق ہے۔ اگرچہ کہ یہاں کا گلیمر اتنا نہیں اور یہاں ہونے والی ریسرچ خبروں میں اتنی زیادہ نہیں آتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کائنات کو اب تک جتنا سمجھے ہیں، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فزکس کے قوانین جگہ اور وقت سے ماورا ہیں اور یکساں ہیں۔ چاہے اس زمین پر ہوں یا پھر اربوں نوری سال دور کسی کہکشاں میں۔ الہیثم یا نیوٹن کے صدیوں پرانے تجربات اور دریافتیں آج بھی بالکل ویسے ہی کام کرتے ہیں۔
لیکن کب، کہاں اور کس عمل میں کونسے قوانین زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، اس کا تعلق وقت اور سائز کے ان ٹائم سکیلز اور زیرِ مطالعہ سسٹم کی اپنی خاصیت سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سیریز اس روزمرہ کی فزکس کے بارے میں ہے۔ جو چائے کی پیالی اور طوفان جیسی چیزوں کی وضاحت کرتی ہے۔
(جاری ہے)
تحریر: وہارا امباکر
اس سیریز کو اس کتاب سے لیا گیا ہے۔
Storm in a Teacup: The Physics of Everyday Life by Helen Czerski
May be an image of text that says "Size in metres 1020 1010 1 10 10-10 10-10 10- 1 1010 Time in in seconds 1020"

Comments

Popular posts from this blog

دماغ کی صلاحیت – قسط: 01

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 01

دماغ کی صلاحیت – قسط: 02