"فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ سورج تقریبا 800000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ملکی وے کے مرکز کے گرد چکر لگاتا ہے۔
"فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ سورج تقریبا 800000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ملکی وے کے مرکز کے گرد چکر لگاتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ صرف 90 سیکنڈ میں ہم کہکشاں کے مرکز کے گرد اپنے مدار میں 20,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کررہے ہیں۔ سورج کے ساتھ ہم بھی بھاگ رہے ہیں۔۔۔۔یہ تعداد واقعی حیران کن ہے۔سورج ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے 26,000 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔۔۔یعنی ہمارے سورج کی روشنی "ملکی وے" کی مرکز تک پہنچتے پہنچتے 26000 سال کا وقت لیتی ہے۔ناسا ماہرین کا ماننا ہے کہ سورج تقریبا 220 ملین سالوں میں ایک انقلاب مکمل کرتا ہے۔
ناسا "ساٸنس دانوں" کا کہنا ہے کہ آخری بار جب سورج اپنی موجودہ پوزیشن میں تھا،ٹھیک اس پوزیشن سے پہلے،زمین پر ڈائنوسار نمودار ہوئے تھے۔یہ جان کر آپ یقینا حیران ہوں گے، کہ نظام شمسی کی تشکیل کے بعد سے ہمارے سورج نے اس ملکی وے کہکشاں کے مرکز کے گرد صرف 20 چکر لگائے ہیں۔ ملکی وے کہکشاں کھربوں کہکشاؤں میں ایک معمولی سا کہکشاں ہے۔
یونیورس میں ایک اور کہکشاں ہے۔ جس کا نام "IC1101" ہے۔ اس کہکشاں کا قطر (diameter) 4 ملین نوری سال ہے۔ یہ کہکشاں ویلیم ہارشل نے دریافت کیا ہے۔یہ کہکشاں ہماری زمین سے تقریبا 1.045 بلین نوری سال دوری پر واقع ہے۔ یہ کہکشاں 12.31 بلین سال پرانی ہے۔ سب سے حیران کن بات "IC1101" کہکشاں میں یہ ہے کہ اس میں تقریبا سو ٹریلین یعنی 100000000000000 ستارے یعنی "سورج" موجود ہیں۔
اگر ہم اس کہکشاں کا موازنہ "ملکی وے" کہکشاں سے کریں۔ تو آپ یہ جان کر یقینا حیران ہوجاٸیں گے کہ یہ "IC1101" کہکشاں ہمارے ملکی وے کہکشاں سے 40 گنا بڑا ہے۔ کیونکہ ہمارے "ملکی وے" کہکشاں کی قطر ایک لاکھ نوری سال ہے۔ جبکہ دوسری طرف "IC1101" کہکشاں کی قطر 4000000 نوری سال ہے۔ اس سے آپ خود اندازہ لگاٸیں کہ یہ کیا چیز ہوگی۔ یہ جس کلسٹر کا حصہ ہے۔اس کو "Abell" کہتے ہیں۔آپ جان کر حیران ہونگے کہ ملکی وے کہکشاں اورIC1101 کہکشاں میں دو بھی ستارے ایسے نہیں ہیں۔۔۔۔۔جس پر ناسا کی ٹیکنالوجی سو سال تک مسلسل سفر کرکے کسی بھی دو ستاروں کا درمیانی فاصلہ طے کرسکیں۔۔۔ لیکن اس سے بھی زیادہ دلچسپی کی بات یہ ہے۔۔ کہ اگر "یونیورس" سے اچانک کسی طرح یہ دونوں کہکشاں غاٸب بھی ہوجاٸے۔۔۔تو کاٸنات پر بس اتنا ہی فرق پڑے گا۔۔ جتنا کسی سمندر سے آپکے پانی پینے سے پڑ سکتا ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!

Comments
Post a Comment