Catatumbo lightning "House of thunder"
Catatumbo lightning
"House of thunder"
ایک زوردار بجلی چمکے اور دل تک دہل جائیں۔
یہی ہوتا ہے نا!
اور
کیا ہو جب آپ کو آپ کو کوئی یہ کہے کہ رات کے گھٹا ٹوپ اندھیرے والے اوقات میں آپ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر اخبار پڑھ سکتے ہیں۔
اور وہ بھی آسمانی بجلی کی چمک میں!
اچھنبے کی بات ہےنا!
یہ منظر ہے وینزویلا کا جہاں340 کلومیٹر طویل catatumbo river بہتا چلا آتا ہے اور اپنے اختتام سے کچھ پہلے maracaibo lake بناتا ہے۔
یہ جھیل تین اطراف سے پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔اس جھیل کے اوپر رات 7 سے صبح 5 بجے تک پے درپے بجلی چمکتی کڑکتی رہتی ہے۔
اسے catatumbo lightning کہتے ہیں۔
ا catatumbo کا مطلب ہوتا ہے house of thunders کیونکہ یہ دریا سال کے اکثر حصے lightning strom سے نبرد آزما رہتا ہے اس مناسبت سے اس کا نام catatumbo رکھا گیا ہے۔
اس کے اوپر ایک گھنٹے میں 28 منٹ
ایک دن میں 9 گھنٹے
اور سال کے تقریبا 200 دن آپ بجلی کو پے در پے چمکتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔
اسکی روشنی ایسے یکے بعد دیگر ہوتی ہے کہ آپ اس کی روشنی میں اخبار بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اسکے ہر مربع کلومیٹر حصے پر تقریبا 250 lightning strike ہوتی ہیں یعنی سال کی تقریبا 1.2 ملین lightning strikes ۔
اور مزے کی بات یہ lightning مختلف رنگوں میں ہوتی ہے اور دیکھنے والوں کو 400 سے 600 کلومیٹر دور سے نظر آتی ہے۔
یوں سمجھیں آپ کراچی میں کھڑے ہوکر خیر پور یا سکھر میں چمکنے والی بجلی کی چمک دیکھ سکتے ہیں۔
یہ lightning، اسپیس سے بھی کچھ اسی طرح چمکتی ہے کہ ناسا نے اسے lightning capital of the world کا نام دیا ہے۔
اسکی وجوہات کیا ہیں؟
حتمی بات ابھی تک کوئی نہیں جان سکا لیکن مختلف لوگوں نے مختلف وجوہات بیان کی ہیں۔
سب سے مقبول وجہ یہ ہیکہ اولا وینزویلا خط استوا سے قریب ہے جس کی وجہ سے یہاں گرمی زیادہ ہوتی ہے اور جہاں یہ دریا جھیل بناتا ہے وہاں رات کے اوقات میں جھیل کا پانی گرمی کی وجہ سے بخارات کی شکل میں اوپر اٹھتا ہے۔
یہ بخارات گرم ہوتے ہیں اور یہ caribbean sea سے آنے والی ٹھنڈی ہواوں سے ٹکراتے ہیں جسکی وجہ سے یہ lightning strom پیدا ہوتا ہے۔
اور یہ strom تین اطراف میں پہاڑ ہونے کی بنا پر کہیں اور نہیں نکلتا۔
البتہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کیونکہ دنیا میں کئی اس جیسے مقامات ہیں جہاں lightning strom نہیں ہوتا اگر اس وجہ کو مانا جائے تو ہونا چاہیے تھا۔
دوسری وجہ یہ کہتے ہیں کہ ادھر بھاری مقدار میں یورینیم اورoil deposit ہیں اس وجہ سے lightning strom ہوتا ہے۔
اس کے کلچرل ایفکٹ بھی ہیں وینزویلا کی ایک ریاست کے جھنڈے پر بنی تصویر اسے ہی نمایاں کرتی ہے۔
جہاں تک بات کی جائے اعتقادات کی تو اس بارے میں بھی مختلف عقائد موجود ہیں۔
جن میں سب سے دلچسپ یہ ہیکہ یہ روحوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
دوسرا یہ کہ فرشتوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
۔
اس کی اصل حقیقت کیا ہے حتمی طور پر کسی کو نہیں معلوم جو کچھ ریسرچ پیپرز میں ہے وہ بھی ایک رائے ہے۔
الحاصل یہ ابھی تک کائنات کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔



Comments
Post a Comment