دس ارب ڈالر کی دوربین اور صرف 68GB میموری

 

دس ارب ڈالر کی دوربین اور صرف 68GB میموری

اس وقت خلاء میں زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور Lagrange Point 2 پر سب سے طاقتور خلائی دوربین جیمز ویب کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے میں لگی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس 25 مربع میٹر آئینے کی مالک دوربین کے پاس خلاء کی وسعتوں میں جھانک کر ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے صرف 68GB کی SSD ہے یعنی آپ میں سے بہت سوں کے موبائل کی میموری سے بھی کم۔ کیا یہ عجیب بات نہیں؟ عجیب تو ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ ہبل دوربین کو کون نہیں جانتا، ہبل ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 2GB ڈیٹا بناتی ہے جس کو TDRS (Tracking and Data Relay) نیٹورک کے زریعے زمین پر بھیج دیتی ہے۔ یہ TDRS جس کو سپیس نیٹورک بھی کہا جاتا ہے Geosynchronous satellites کا ایسا گروپ ہے جو ہبل ٹیلیسکوپ سے ڈیٹا ڈائونلوڈ کرنے اور اس کو کمانڈ پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ایک الگ سے پوسٹ موجود ہے جس میں جیمز ویب اور ہبل کی زمین کے ساتھ کمیونیکیشن کا ذکر ہے۔ جیمز ویب اگر Full time کام کرے تو 58GB کے قریب ڈیٹا بناتی ہے جس کو زمین پر 24 گھنٹوں میں بھیج دیا جاتا ہے جس کے لیے ناسا Deep Space Network استعمال کرتا ہے۔ جیمز ویب پر 2 اینٹینا ہیں ایک High Gain اور دوسرا Medium Gain جس میں پہلا 600 ملی میٹر اور دوسرا 200 ملی میٹر قطر ڈش کا حامل ہے۔ پہلے والا کسی بھی حالت میں اپنا رخ زمین کی طرف رکھتا ہے۔ بڑے اینٹینا کا ڈیٹا ریٹ زیادہ سے زیادہ 3MBps ہے یعنی ایک سیکنڈ میں 3 میگا بائٹ ڈیٹا زمین پر بھیج سکتا ہے۔ ایک گھنٹے میں جیمز ویب 10GB تک ڈیٹا بھیج سکتی ہے۔ 24 گھنٹے میں دو بار 4 گھنٹے کی ایک ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں یہ ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔ جیمز ویب کی میموری اتنی کم رکھنے کا مقصد مندرجہ ذیل چند وجوہات کی بنا پر ہے۔ 1۔ خلاء کے انتہائی تابکاری والے ماحول میں عام طور پر استعمال ہونے والے ڈیٹا سٹوریج سسٹم کام نہیں کر سکتے تو اس کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ 2۔ اس کا کانٹریکٹ بھی 2003 میں ہوا تھا اس وقت کی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایسا مخصوص سٹوریج ڈیوائسز بنانا کافی محنت طلب تھا. 3۔ جیمز ویب پر استعمال ہونے کیمروں کی انتہائی کارکردگی کی صورت میں بننے والا ڈیٹا ریٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا۔ 4۔ 24 گھنٹے میں جیمز ویب اور زمین کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن کی ایک حد ہے جس کی وجہ سے بڑی سٹوریج لگانا یا ڈیزائن کروانا مناسب نہ تھا۔

#ثاقب_علی #JamesWebbSpaceTelescope
May be an image of ‎text that says "‎جيمز ویب کے پاس صرف 68GB سٹوریج کیوں؟ SSD DRIVE STATE SOLID SOLIDSTAE‎"‎

Comments

Popular posts from this blog

دماغ کی صلاحیت – قسط: 01

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 01

دماغ کی صلاحیت – قسط: 02