دماغ کی صلاحیت – قسط: 01
دماغ کی صلاحیت – قسط: 01 حصول علم اور تحصیلِ معلومات کے عام طور پر پانچ معروف ذرائع ہیں جنہیں حواس خمسہ بھی کہا جاتا ہے۔ ہم جو کچھ سیکھتے اور حاصل کرتے ہیں وہ ہمیں دیکھنے، سننے، چھونے، سونگھنے اور چکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔ لیکن ان پانچ حسی خصوصیات کے علاوہ انسان کے پاس ایک اور حس بھی ہے جسے بالعموم چھٹی حس کہا جاتا ہے۔اس صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے انسان ایسے کام انجا م دے سکتا ہے جو ظاہری حواس سے ممکن نہیں ایسی صلاحیت کو ایکسٹرا سینسری پرسیپشن کہا جاتا ہے(Extra sensory perception) ایسا علم جو ظاہری حواس سے حاصل ہونا ممکن ناہو۔ اس کو اکثر چار اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 1 ٹیلی پیتھی۔ دوسرے شخص کے ساتھ ذہنی طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت یا کسی دوسرے کے دماغ میں اپنا پیغام پہنچانا 2باطنی نظر یا غیب بینی۔ ایسی خبر دینا جو ظاہری حواس سے حاصل کرنا ممکن نا ہو، ایسے واقعات یا اشیاء کو دیکھنے کی صلاحیت جو کسی بھی زرائع کے بغیر ممکن نا ہو 3 مستقبل کے واقعات کو دیکھنا۔ 4 سائکوکائنیسس سوچ کے ذریعے مادی اشیاء پر تصرف کرنا ان کو اپنی جگہ سے ہلانایا ان کی ہیت میں تبدیلی کرنا آج تک پوری طرح ی...
Comments
Post a Comment